Live Updates

یومِ تکبیر،نواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا، سردارعامرالطاف

نواز شریف نے یومِ تکبیر کے ذریعے قوم کو ایک نئی شناخت دی اور پاکستان کی سالمیت کو ہر محاذ پر مضبوط کیا

بدھ 28 مئی 2025 16:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وزیر حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے جب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے تمام تر عالمی دباؤ دھمکیوں، اقتصادی پابندیوں اور لالچ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر دراصل اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا میاں نواز شریف نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایایہ فیصلہ نہ صرف دشمن کے عزائم کے خلاف ایک دوٹوک پیغام تھا بلکہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کے قیام میں بھی سنگِ میل ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف نے کہا کہ بھارت نے 11 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا، جس کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے بھارت کو کرارا جواب دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام ایٹمی سائنسدانوں، خاص طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے اور یہ پوری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر قیادت مخلص پرعزم اور جرات مند ہو تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو روک نہیں سکتی میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کر کے نہ صرف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ قوم کی امنگوں کی سچی ترجمانی کی آج کا دن ہر پاکستانی کے لیے فخر خودداری اور ملی اتحاد کی علامت ہے نواز شریف نے یومِ تکبیر کے ذریعے قوم کو ایک نئی شناخت دی اور پاکستان کی سالمیت کو ہر محاذ پر مضبوط کیاآج ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر قوم کی دیرینہ خواہش پوری کی اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی یومِ تکبیر ہر پاکستانی کے لیے فخر اور عزمِ نو کا دن ہے جس نے ہماری قومی تاریخ میں نئی روح پھونکی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات