Live Updates

جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا،ملک امیر

پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

بدھ 28 مئی 2025 16:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کشمیر فورم لندن ملک امیر کابل نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی تجربات کئے، یہ تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ناگزیر تھے۔

جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا، اس کے لیے ہمارے سائنسدان، انجینئرز، وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت قابل تحسین ہے، اس دن پوری قوم اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 28 مئی کا دن ملک کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگاڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں جملہ سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے یوم تکبیر اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آج کے دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا، آج کے دن پوری قوم اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہے،چاغی پہاڑ وطن عزیز کی ہیبت اور طاقت کا استعارہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملکی دفاع ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔آج اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات