سابق پارلیمانی سیکرٹری بشری رند کا سو ل ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

بدھ 28 مئی 2025 16:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی محترمہ بشری رند نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور اسپتال انتظامیہ سے درخواست کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ محترمہ بشری رند نے مریضوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی مشکلات سنی اور ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :