
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے، سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور سیاسی قیادت نے ناقابلِ تسخیر پاکستان کی بنیاد رکھی، وفاقی وزیر داخلہ
بدھ 28 مئی 2025 17:19

(جاری ہے)
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور خطرات کے باوجود 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنا جرأت کی اعلیٰ مثال ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ عزم و ہمت کی روشن مثال ہے جو ہمیں ہر مشکل سے نبردآزما ہونے کی طاقت دیتا ہے، یومِ تکبیر ہماری خودداری، قومی یکجہتی اور سٹریٹجک خودمختاری کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاغی کے پہاڑوں نے پاکستان کے جرأت مند فیصلے کو دنیا بھر میں گونج دار آواز دی، یہ پہاڑ گواہ ہیں کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ بھی اسی اتحاد اور قربانی سے کیا جائے گا جس کا مظاہرہ 28 مئی کو کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باوجود پاکستان نے اب بھی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن 10 مئی کا عبرتناک سبق دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور اب وہ کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا، ہم نے دنیا کو ثابت کیا ہے کہ ہم ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پر پوری قوم دفاعِ وطن کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.