بلوچستان ،ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

بدھ 28 مئی 2025 17:22

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم کیعلاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم، رژکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔