Live Updates

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل

بدھ 28 مئی 2025 21:47

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بازو بننے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کا ا?غاز 2022 سے ہوا تھا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی اجرا کی تاریخ کا انتخاب نہیں کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تین تاریخیں زیر غور ہیں۔ ایک 31 جولائی جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، دوسری 9 جولائی جو ان کا یومِ وفات ہے اور تیسری 25 دسمبر جو قائد کی پیدائش کا دن ہے۔فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کو تین سیزن میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے سیزن کے 10 اقساط پر مشتمل دو والیمز ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے سیزن میں سنہ 1910 کے واقعات سے شروع کیا گیا ہے۔

پہلے سیزن میں مادر ملت کا کردار سندس فرحان نبھائیں گی جب کہ تیسرے اور ا?خری سیزن میں فاطمہ جناح کے روپ میں سمیعہ ممتاز نظر ا?ئیں گی۔تاہم دوسرے سیزن میں مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار کون سی اداکارہ نبھائیں گی۔ اسے راز میں رکھا گیا ہے۔ان کے علاوہ ویب سیریز کی کاسٹ میں عثمان مختار، سرمد کھوسٹ، کبریٰ خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد اور ا?منہ الیاس شامل ہیں۔عثمان مختار نے علامہ اقبال کا کردار ادا کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات