مقدمات اور جیل کے خوف والے عہدے چھوڑدیں ‘عالیہ حمزہ

احتجاج میں مسلسل غیر حاضر اراکین و عہدیداران کو شوکاز نوٹس اری کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 مئی 2025 22:29

مقدمات اور جیل کے خوف والے عہدے چھوڑدیں ‘عالیہ حمزہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)تحریک انصاف کی چیف آرگنائزرپنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مقدمات اور جیل کے خوف والے عہدے چھوڑدیں اور فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج میں مسلسل غیر حاضر اراکین و عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے جبکہ پنجاب کے بعض منتخب اراکین اور عہدیداران نے شوکاز جاری کرنے کی مخالفت کی ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف کی رہائی کی تحریک میں اراکین کی عدم شرکت کے معاملے پر چیف آرگنائزر پنجاب نے عدم شرکت والے اراکین و عہدیداران کے خلاف کاروائی اور احتجاج میں مسلسل غیر حاضر اراکین و عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق غیر حاضر اراکین و عہدیدادان سے پہلے مرحلے میں وضاحت طلب کی جائے گی، شوکاز جاری کرنے کا معاملہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اٹھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعض منتخب اراکین اور عہدیداران کی شوکاز جاری کرنے کی مخالفت کی اور چیف آرگنائزر پنجاب کے کارروائی کے فیصلے پر شدید تنقیدکی ہے ۔ سیاسی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب کارروائی کے فیصلے پر ڈٹی رہیں، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بانی کی رہائی کے لیے باہر نہ نکلنے والوں کو عہدے اور سیٹیں رکھنے کا کوئی حق نہیں۔

عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات اور جیل کے خوف والے عہدے چھوڑ دیں،جو بانی تحریک انصاف کی کاز اور بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، وہ عہدوں سے الگ ہو جائے۔ چیف آرگنائزر پنجاب نے کہا کہ عوام خوف کے بت توڑ چکی آپ لوگ بھی خوف کے سائے سے باہر نکلیں، بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی جیل کی سعوبتیں برداشت کر رہیں تو ہمیں جیل کا خوف کیوں