
معراج خان ہمایوں کا صوابی کیلئے نئی قیادت کی ضرورت پر زور
صوابی و بہادری، ثقافت و قدیم دانش کا گہوارہ مگر پرانے نظاموں ،خود غرض افراد کے قبضے میں ہے ،ہمیں نئے سیاسی نظام کی ضرورت جو شخصیت پرستی سے نکل کر وژن ، خدمت کو ترجیح دے، سابق وزیر خیبرپختونخوا حکومت
بدھ 28 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
نتیجہ یہ ہے کہ ایک زرخیز اورحسین ضلع غربت،پسماندگی اور بوسیدہ ڈھانچوں کا شکار ہے۔
سڑکیں ٹوٹی ہوئی، بجلی کا نظام تباہ، گیس کی سہولت ناپید، اور عوامی ٹرانسپورٹ صرف ایک خواب۔ اسکول خستہ حال، ہسپتال ناکافی، اور تفریحی مقامات مفقود،صوابی ایک عام ضلع نہیں۔ یہاں تربیلا جیسے دنیا کے سب سے بڑے بند کی آغوش ہے۔ یہاں کے پہاڑ ماربل اور چونے کے ذخائر سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہاں کے باغات پھلوں سے لدے ہیں، اور اس کی زمین خوشحال مستقبل کے لیے تیار ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے جس نے بدھ کو خوش آمدید کہا، سکندر اعظم کے قدموں کی چاپ سنی، اور خان عبدالغفار خان جیسے عظیم پختون مصلح کو گلے لگایا۔ مگر آج کی قیادت میں ایسا کون ہے جو ان ورثوں کو ترقی کا ذریعہ بنائی جو لوگ اس وقت اقتدار میں ہیں، ان کی دلچسپی صرف ذاتی کاروبار اور اقتدار کے تسلسل میں ہے۔ وہ کمزور اور غذائی قلت کے شکار چہروں کو نہیں دیکھتے، نہ وہ ان بچوں کو محسوس کرتے ہیں جو اسکول کی بجائے سڑکوں پر محنت کر رہے ہیں۔ کسانوں کی پریشانی، مزدور کی فاقہ کشی، نوجوان کی بے روزگاری، ان سب پر ان کی خاموشی گواہی دیتی ہے۔صوابی کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ ایسی قیادت جو تعلیم یافتہ ، باشعور ، اور عوامی خدمت کو مشن سمجھے ہو،ہمیں ایک نئے سیاسی نظام کی ضرورت ہے جو شخصیت پرستی سے نکل کر وژن اور خدمت کو ترجیح دے۔یہ عوام کے لیے ایک پکار ہی: اٹھو، منظم ہو جا، اور اپنے حق کی قیادت کا مطالبہ کرو۔اور حکومت وقت کو ہم کہتے ہیں کہ اب کی خاموشی گراں ہوگی۔ ہم نمائندگی، سرمایہ کاری اور انصاف چاہتے ہیں۔صوابی اب اور انتظار نہیں کرے گا، وقت آگیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.