گوجرانوالہ،حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے

بدھ 28 مئی 2025 23:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :