سمگلنگ بارے معلوما ت فراہم کرنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان

ایف بی آر نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 28 مئی 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ایف بی آر نے سمگلنگ بارے معلوما ت فراہم کرنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے سمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، سمگل شدہ اشیا بارے معلومات فراہم کرنے والے کو 5لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔

اعلامئے کے مطابق فنڈ کو انسداد سمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو انسداد سمگلنگ کارروائیوں پر خصوصی انعامات کیلئے استعمال کیا جا سکے گا، سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے کسٹمز افسران کو بھی فنڈ سے انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :