یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کی علامت ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ

بدھ 28 مئی 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے حلقہ انتخاب میں یومِ تکبیر کے موقع پر اوتھل انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے کی۔ ریلی میں سرکاری آفیسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد 28 مئی 1998 کو پاکستان کے ایٹمی تجربات کی یاد کو تازہ کرنا اور قومی دفاع میں اس تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے، حب الوطنی کے نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کی علامت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ،DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل حاجی محمد خان دودا،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ عبدالسلام عمرانی،ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران،سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی،وائس چیئرمین اوتھل وسیم احمد لاسی،DDO اوتھل اطہر قریشی پیر غلام نبی شاہ جیلانی،،ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی،تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ،نائب تحصیلدار عطاء اللہ جاموٹ،جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی اوتھل نصیر احمد لنگاہ،گرینڈ الائنس کے عبدالواحد سومرو،مولا بخش لاسی،پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر عبدالغفور رونجھو،کاروباری شخصیت غلام حیدر شیخ،شفیع محمد دودا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایریگیشن کے ایس ڈی او ملک اشرف سمیت دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔