Live Updates

ش*بنگلا دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے، فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ

بدھ 28 مئی 2025 20:55

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)بنگلا دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش میں گزشتہ سال مظاہروں کے بعد اس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس نے اگست 2024ء میں عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

خالدہ ضیاء کی بنگلادیشن نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026ء میں ہوں گے۔ بنگلا دیش کے آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات