پوپ لیو کا دل دہلا دینے والا بیان: غزہ کے مظلوم والدین کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں!

جمعرات 29 مئی 2025 21:25

پوپ لیو کا دل دہلا دینے والا بیان: غزہ کے مظلوم والدین کی چیخیں آسمان ..
ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہو گئے، جب کہ تازہ ترین بمباری میں صبح سے اب تک 30 افراد شہید کیے جا چکے ہیں۔اسی سلسلے میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "غزہ کو بھوکا رکھنا ایک جنگی جرم ہے، اور نیتن یاہو کی حکومت ایک غنڈوں کا گروہ بن چکی ہے جو اسرائیل کی نمائندگی کے قابل نہیں۔