Live Updates

ایک فیصد امیروں کو چھوڑ کر باقی بھارتیوں کی حالت افریقہ سے بھی بدتر ہے، ورلڈ ہنگر انڈیکس

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

ایک فیصد امیروں کو چھوڑ کر باقی بھارتیوں کی حالت افریقہ سے بھی بدتر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)مودی کا اپنے ملک بھارت کو معاشی طاقت قرار دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھوک کے حوالے بھارت 127 ملکوں میں سے 105 ویں نمبر پر آگیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہنگر انڈیکس کی سال 2024 کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک فیصد امیر طبقے کو نکال دیا جائے تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدتر ہے۔

بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف ایک فیصد امیر طبقے کے پاس ہے۔مڈل اور لوئر مڈل کلاس عوام کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے، تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے۔مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات