پاکستان کاایٹمی طاقت بننے کا مقصدخطے میں پرامن فضا برقرار رکھنا ہے،صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی

بدھ 28 مئی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28مئی ہمارے ملک کی تاریخ میں نہایت ہی اہمیت کا حامل دن ہے ،اس دن ہمارا ملک ایک ایٹمی مملکت بن گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کے ارباب اختیار حکام نے نازک وقت میں بہت اچھا فیصلہ کرتے ہوئے جوہری تجربات کیے ،پوری دنیا کو دکھایا کہ ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت ہے ،ہمارے ایٹمی طاقت بننے کا مطلب خطے میں پرامن فضا برقرار رکھنا ہے اور یہ ہمارے دفاع اور سکیورٹی کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر ہمیں اس سوچ اور عمل کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ملک نے اپنی سنجیدہ حکمت عملی میں ایک اہم قدم اٹھایا،قوم ان تمام افراد کی کا وشوں کو سراہتی ہےجنہوں نے اس عمل میں کسی بھی حیثیت سے کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :