Live Updates

مانسہرہ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام یوم تکبیر کے حوالہ سے ریلی و کانفرنس کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 21:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام یوم تکبیر کے حوالہ سے ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جماعت اسلامی، انجمن تاجران سمیت سول سوسائٹی و ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان و افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جماعت اسلامی، انجمن تاجران کے قائدین مولانا یاسر فاروقی، مولانا حبیب الرحمان یوسفزئی، محمد تاج، حقنواز خان، مولانا ذکاءالرحمان، قاری احمد، جماعت اسلامی کے حافظ مسعود احمد، ظہور احمد، جماعت اسلامی یوتھ ونگ صدر شیخ ندیم شہزاد، انجمن تاجران کے صدر محمد شعیب خان راجپوت، شاہد مقبول و دیگر مقررین نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر اور دس مئی آپریشن بنیان مرصوص کا دن اقوام کفار اور بھارت کو رہتی دنیا تک یاد رہے گا،جب پاکستان نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے امت مسلمہ اور پاکستان کا پوری دنیا میں سر فخر سے بلند کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بھی کسی نے امت مسلمہ کے واحد ایٹمی طاقت ملک پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔مقررین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب امیرالمجاہدین حافظ محمد سعید، سید صلاح الدین، مولانا مسعود اظہر کے جانشین دہلی کے لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔کانفرنس کے بعد یوم تکبیرریلی بھی نکالی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات