Live Updates

28 مئی 1998 کو چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا،جام خان شورو

بدھ 28 مئی 2025 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ملکی سلامتی کا ضامن اور قوم کے عزم کا مظہر قرار دیا ہے۔انہوں نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔

جام خان شورو نے یوم تکبیر کو ہماری قومی تاریخ کا وہ یادگار لمحہ قرار دیا جب پاکستان نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ وہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے اس دن کو ان تمام سائنسدانوں، انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور سیاسی قیادت کی لازوال قربانیوں اور بے مثال محنت کی یاد دہانی قرار دیا جنہوں نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کیا۔

(جاری ہے)

وزیر آبپاشی نے کہا کہ آج ہم بحیثیت قوم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔ جام خان شورو کے مطابق، ایٹمی صلاحیت نے نہ صرف ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے بلکہ ایک پُرعزم اور خود انحصار قوم کے طور پر ہماری شناخت کو بھی مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے اس ایٹمی طاقت کو خطے میں استحکام کی علامت اور دشمن کے کسی بھی مذموم عزائم کا بھرپور جواب دینے کی پاکستان کی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا۔ وزیر آبپاشی نے اس پروگرام کے بانیوں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے والی قیادت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات