یوم تکبیر قومی سلامتی اور اتحاد کی علامت ہے،قائمقام کمشنر فیصل آباد

بدھ 28 مئی 2025 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) قائمقام کمشنر فیصل آباد ڈویژن کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ10 مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر قومی سلامتی اور اتحاد کی علامت ہے۔یوم تکبیر کی اہمیت حالیہ آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کے تناظر میں بڑھ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ28 مئی کے دھماکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔اللہ نے معرکہ حق کے دوران پاکستان کو عزت دلائی اور دشمن رسوا ہوا۔