غزہ میں امداد کی تقسیم پر اسرائیل اور اقوام متحدہ آمنے سامنے

یو این امداد روکنے کی تقسیم میں خلل ڈال رہا ہے،اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر کا الزام

جمعرات 29 مئی 2025 13:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسرائیل نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی تقسیم میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا مقف ہے کہ وہ اسرائیلی منظوری کے تحت دستیاب امداد کو متاثرین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اگرچہ اقوام متحدہ خوف و ہراس پھیلاتا ہے اور حقیقت سے ہٹ کر اعلانات کرتا ہے لیکن اسرائیل غزہ میں امداد کے داخلے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے بعد گذشتہ ہفتے سے اسرائیل کی جانب سے محدود اجازت کے تحت ٹرکوں پر امریکہ اور اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے تیار کردہ نئے ڈسٹری بیوشن میکانزم کے ذریعے امداد بھیجی جا رہی ہے۔