Live Updates

عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے، وائٹ ہاوس

ٹرمپ پرامید ہیں کہ روس، یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کیلئے ملاقات کریں گے،کیرولین لیویٹ

جمعہ 30 مئی 2025 13:30

عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے، وائٹ ہاوس
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے خلاف تجارتی عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کو محصولات پر صدر ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں لیکن بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حماس کی جانب سے ابھی تجویز پر جواب موصول نہیں ہوا ۔کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پرامید ہیں کہ روس، یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کیلئے ملاقات کریں گے۔انہوں نے ایلون مسک کے مستعفی ہونے پر کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی کے عملے کے ساتھ ٹرمپ کابینہ تعاون کرے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات