سعودی وزیردفاع سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکی ملاقات، اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال

جمعرات 29 مئی 2025 13:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے لندن میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کی اقتصادی شراکت داری اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام میں معاونت کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ انہوں نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی