امریکا کے ساتھ تعلقات غیر مشروط نہیں ، برازیل

بین الاقوامی طلبا کے لئے نئے ویزوں کو معطل کرنے کے امریکی فیصلے پر تشویش ہے،بیان

جمعرات 29 مئی 2025 13:37

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)براز یل نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات غیر مشروط نہیں ہیں ۔چینی میڈیاکے مطابق برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا نے چیمبر آف ڈیپٹیز کے تحت ایک کمیٹی کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ برازیل کے تعلقات غیر مشروط نہیں ہیں خاص طور سے ان خدشات کے درمیان کہ نئی امریکی پابندیاں برازیل کے شہریوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بین الاقوامی طلبا کے لئے نئے ویزوں کو معطل کرنے کے امریکی حکومت کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں میں ہمارے پاس برازیل کے طلبا کی ایک بڑی تعداد ہے اور ہمیں اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :