Live Updates

عید الاضحٰی کی آمد؛ فیصل آباد مویشی منڈی کی رونقیں بحال

جمعرات 29 مئی 2025 13:43

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)عید الاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی فیصل آباد مویشی منڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانور بیچنے کے لئے فیصل آباد لے آئے۔ جس کے بعد فیصل آباد مویشی منڈی میں چہل پہل لگ گئی، لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ قربانی کا جانور خریدنے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بچے، بوڑھے اور نوجوان بڑی تعداد میں فیصل آباد مویشی منڈی میں موجود ہیں۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ جاری ہے۔ ویسے تو فیصل آباد مویشی منڈی میں تمام جانور ہی اپنی مثال آپ ہیں، تاہم 30 لاکھ مالیت کا سفید رنگ کا بیل ’’منو‘‘خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد مویشی منڈیوں میں کجلے چھترے،دیسی بکرے اور اونٹ موجود ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :