اسرائیل کا یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر حملہ، یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ

یمن کی بندرگاہیں اور ائیرپورٹ سمیت دیگر اہم انفرااسٹرکچر آئندہ بھی حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے،بیان

جمعرات 29 مئی 2025 14:08

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسرائیل کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو ایک بار پھر فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صنعا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملے میں یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایک واضح پیغام ہیں کہ جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی بندرگاہیں اور ائیرپورٹ سمیت دیگر اہم انفرااسٹرکچر آئندہ بھی حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔