غزہ میں نیتن یاہو کی کارروائیاں جنگی جرائم ہیں، ایہود اولمرٹ

جمعرات 29 مئی 2025 14:08

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اراکین ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن کی کوئی اور تشریح ممکن نہیں۔سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف دفاع نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006 سے 2009 تک اسرائیل کے وزیر اعظم رہے ہیں۔