سبی ،نال اناڑی کے قریب کوچ حادثہ چار ھلاک ، درجنوں زخمی

جمعرات 29 مئی 2025 15:30

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) بالاناڑی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 28 کے قریب مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی کوچ بالاناڑی کے علاقے میں نیشنل ہائی وے دوسہ کراس کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہو کر پل سے ٹکرا گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ حادثے میں ابتدائی طور پر دو بچوں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 28 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ لیویز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :