سال 2025ء میں زیادہ چھکے ، حسن نواز نے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے رواں سال اب تک 29 چھکے اور 20 چوکے لگائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 مئی 2025 14:25

سال 2025ء میں زیادہ چھکے ، حسن نواز نے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر حسن نواز نے سال 2025ء میں مڈل آرڈر میں زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
22 سالہ حسن نواز نے اس سال مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اننگز میں 80 کی اوسط اور 173.16 کے سٹرائیک ریٹ سے 400 رنز سکور کیے ہیں جس میں 1 سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے رواں سال اب تک 29 چھکے اور 20 چوکے لگائے ہیں اور رواں سال مڈل آرڈر میں چوتھی سے 7ویں پوزیشن پر زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ 
رواں سال مڈل آرڈر میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اس وقت خوشدل شاہ کے پاس ہے جنہوں نے 21 اننگز میں 38 چھکے لگائے ہیں، جنوبی افریقی بیٹر ڈیوالڈ بریوس 14 اننگز میں 37 چھکے لگا کر اس فہرست میں دوسرے، حسن نواز 8 اننگز میں 29 چھکے لگا کر تیسرے، ہینرک کلاسن 18 اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ 19 اننگز میں 27،27 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔                                                                                                                     

متعلقہ عنوان :