بابر اور رضوان ایشیا کپ، تین ملکی ایونٹ کے پلان سے باہر

تین قومی ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دے کر سلمان مرزا اور احمد دانیال کو موقع دینے کی تجویز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 اگست 2025 10:37

بابر اور رضوان ایشیا کپ، تین ملکی ایونٹ کے پلان سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اگست 2025ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کے بڑے بڑے بیٹنگ برج الٹ گئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ اور تین قومی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں جبکہ تین قومی ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دے کر سلمان مرزا اور احمد دانیال کو موقع دینے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے واپسی پر کیا جائے گا۔ 
پاکستان، ایو اے ای اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ 2025ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا کیمپ متحدہ عرب امارات میں لگانے کی تجویز ہے۔ 
اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے کیمپ یو اے ای میں لگایا جا سکتا ہے۔ 
علم میں رہے کہ تین ملکی سیریز 29 اگست جب کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا۔