پرانی دشمنی پر فائرنگ سے پشاور میں 3 افراد، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 بھائی قتل

جمعرات 29 مئی 2025 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے دونوں واقعات کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولین کی پرانی دشمنی واقعے کی وجہ قرار دی جارہی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔دریں اثناڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کے علاقے میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل یاسین اور اس کا بھائی عظمت دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔