منی پور، مظاہرین نے امپھال میں مرکزی حکومت کے دفاتر کو تالا لگا دیا

جمعرات 29 مئی 2025 17:14

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں صورتحال دن بہ دن خراب ہو رہی ہے ۔ میتی ( ہندو) مظاہرین نے امپھال میں چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے دفاتر کو تالا لگا دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مظاہرے 20 مئی کو شروئی للی فیسٹیول کے دوران ایک سرکاری بس سے "منی پور" نام کا بورڈ ہٹائے جانے کے ردعمل میں شروع کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :