وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالے سے اجلاس،مختلف ماڈلز کا جائزہ لیا

جمعرات 29 مئی 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا ،جس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے مختلف ماڈلز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، آئی ڈیپ اور گرانٹ تھورنٹن انجم رحمان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت چلانا چاہتے ہیں، یہ کینسر ہسپتال حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا جس میں لیول 4کے مریضوں کا علاج و معالجہ بھی کیا جائے گا، اس کینسر ہسپتال میں مریضوں کو عالمی سطح کی سہولیات فراہم کریں گے۔