
بجٹ 10جون کو ہی پیش کیا جائیگا، عیدالاضحی کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا، سیکرٹری خزانہ
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا، امداد اللہ بوسال کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
17:20

(جاری ہے)
قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عید کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔عید کے تیسرے دن 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا انعقاد اور اکنامک سروے کا اجرا ممکن نہیں ہوگا۔روایتی طور پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ کے درمیان دو دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے بعد بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آزادکشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی پیش کش کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 2 جون کی بجائے 10 جون کا اعلان کیاتھا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یہ تبدیلی بجٹ کی مکمل تیاری اور جامع جائزے کیلئے کی گئی ہے تاکہ تمام مالی امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ پاکستان سے تیل کا معاہدہ کیوں کر رہا ہے؟
-
پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
-
ماں کا دودھ صحت عامہ کو بہتر بنانے اور معیشتوں کو بہتر کرنے میں مددگار
-
لکی مروت میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
-
عمران نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، بچوں کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے، علیمہ خان
-
کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
-
علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.