سردارعتیق کا وین حادثے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

جمعرات 29 مئی 2025 20:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے تولی پیر پولیس وین حادثے میںذاکر اعوان اے۔ڈی ریجن آفس پونچھ،نوید کبیر سب انسپکٹر ایس ایچ او کھائیگلہ،یاسر کیانی انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن و پی ایس او ٹو ڈی آئی جی پی ریجن پونچھ،۔علی بخاری سب انسپکٹر ریڈر ٹو ڈی آئی جی پی ریجن پونچھ ،۔

(جاری ہے)

محمد فہیم کنسٹیبل اکاؤنٹ برانچ ریجن آفس پونچھ کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں فوت ہونے والے پولیس آفیسران کی پیشہ وارانہ مہارت اور کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے پسماندگان سے اظہار تعزیت کی ہے۔ یہ پانچوں آفیسران ہماری پولیس کے اچھے قابل ،نیک نام آفیسران میں شمار ہوتے تھے۔اس حادثے سے ہمارے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔ اللہ پاک مرحومین کی کامل بخشش فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔