پنجاب لوکل گورنمنٹ میں تعینات یونین کونسلزکے سیکرٹریزنے کرپشن اور ناجائز اختیارا ت استعمال کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

جمعرات 29 مئی 2025 21:25

پنجاب لوکل گورنمنٹ میں تعینات یونین کونسلزکے سیکرٹریزنے کرپشن اور ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) پنجاب لوکل گورنمنٹ میں تعینات یونین کونسلزکے سیکرٹریزنے کرپشن اور ناجائز اختیارا ت استعمال کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،نام درستگی ،اندراج اموات وپیدائش سرٹیفکیٹ اور نکاح خواہ کی فیسیں خوردبرد، قومی خزانے کو ہرماہ کروڑوں روپے کا نقصان،یونین کونسل کی بجائے اپنے نام کا بینک اکائونٹ،بوگس خودساختہ سرٹیفکیٹ ، تبدیلی نام درستگی نام کے لئے عدالتی فیس کی مد میں پانچ پانچ ہزار روپے کی رشوت وصول کی جانے لگی،مختلف شکایات پر سیکرٹری کے خلاف دپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈا ئریکٹر لو کل گورنمنٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا،آن لائن کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ کے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں یونین کونسلز کے دفتر بھی کرپشن کا گڑھ بن گئے ،یونین کونسل کے سیکرٹریز شہریوں کو لوٹنے لگے ،یونین کونسل کی سطح پر حلقہ کے ریکارڈ میں ردوبدل کے تمام اختیارات سیکرٹریز کے پاس ہیں جو کہ ناجائز و جائز مکمل اختیارات کا مالک ہے ، اپنی یونین کونسل کے بینک اکائوئنس کی بجائے اپنے نام کے بینک اکائونٹ وحید گجر عرف مفتی غریب عوام سے نام درج کرنے برتھ سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ جاری کرنے اور اس کے علاوہ جو بھی یونین کونسل کے کام ہیں ان کی سرکاری فیس ایک سائیڈ پر کر کے اپنی مرضی کی فیس لیتا اور دو نمبر کام کرکے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف شہریوں نے وحید عرف مفتی کے خلا ف درجنو ں درخواستیں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر لو کل گو رنمنٹ اور محکمہ اینٹی کر پشن کو دے رکھی ہے جن میں وحید عرف مفتی کے خلا ف کرپشن سمیت دیگر الزاما ت عا ئد کیے گئے ہیں ،اس سلسلہ میں تحقیقا ت جا ری ہے ، درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ وحید عرف مفتی اپنے افسران کی کال ریکارڈ کرکے ان کوبلیک میل کرکے اپنے محکمہ کے ملازمین سے بھتہ وصول کرتا ہے اور جب کوئی ایمان دار ملازم نہیں دیتا یا اس کی شکایت کرتا ہے تو وحید عرف مفتی اس کا تبادلہ کروا دیتا ہے یا معطل کروا دیتا ہے۔

اس کے موبائل فون میں کئی ریکارڈنگ موجود ہے جو اس کے موبائل فون میں چیک کی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل 126 اور 132 میں وحید عرف مفتی کی ڈیوٹی کے دوران ایک ریٹائرڈ سیکرٹری شریف اور موجوہ اشفاق سیکرٹری کے login سے جتنے بھی سرٹیفکیٹ جاری کیئے وہ سب بوگس اور خود ساختہ ہیں تبدیلی نام درستگی نام کے لئے عدالتی فیس کی مد میں 5000 رشوت لے کر بناتا رہا ہے، نکاح خواہ رجسٹرڈسے بھی رشوت وصولی کرنے کا الزام ہیںاس کے علاوہ ایک ایسا مافیا بنا ہوا ہے کہ افسران کو بلیک میل کرکے اپنے آپ کو محفوظ کرنے کیلئے نہ اپنا login لیتا ہے اور نہ بنک اکاؤنٹ جاری کرواتا ہے۔