وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں، کمشنرگوجرانوالہ

جمعرات 29 مئی 2025 19:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدرشیرازی نے کہاہے کہ ملکی ترقی کیلئے کاروبار کا فروغ ضروری ہے، اس مقصد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن کا مقصد صوبے بھر میں نئے کاروبار قائم کرنا اور موجودہ کاروبار کو مضبوط کرنا ہے۔

ایسے اقدامات سے صوبے بھر میں ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری، ملازمتوں کی تخلیق اور برآمدات میں معاونت کرکے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ''آسان کاروبار فنانس پراجیکٹس،،اربن یونٹ پنجاب کے سینئر پراجیکٹ مینجر محمد سفدان گوہر کی قیادت میں وفد سے ایک بریفنگ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد بھی اس موقع پرموجود تھے۔اس موقع پراربن یونٹ پنجاب کے سینئر پراجیکٹ مینجر محمد سفدان گوہر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ڈویژن میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس بارے پیشرفت پر بریفنگ دی اور فیلڈ میں اہم کامیابیوں اوردرپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اربن یونٹ پنجاب کے تمام اضلاع میں متعین عملے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے ''آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروجیکٹس پنجاب'' کے تحت اہم ترقیاتی اقدامات کو فعال طور پر انجام دے رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ہزاروں درخواست دہندگان نے اپنے کاروبار کے لیے انکم سپورٹ کے لیے درخواستیں دیں لیکن کئی افراد نے ابھی تک مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں۔\378