ملک کے ممتاز ادیب ،دانشور وشاعرپروفیسر خیال آفاقی کا ناول ’’ آدم زاد‘‘ شائع ہوگیا

جمعرات 29 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)ملک کے ممتاز ادیب ،دانشور وشاعرپروفیسر خیال آفاقی کا ناول ’’ آدم زاد‘‘ شائع ہوگیا ،ناول آدم زاد272صفحات پر مشتمل اور مجلد ہے۔کتاب کا ٹائٹل سادہ مگر دیدہ زیب ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر خیال آفاقی نے اپنے ناول میں عظمت آدم کو نمایاں کیا ہے ،موذی مرض جزام کے خوف کو دور کرنے کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں مسیحا کے بنیادی اور اہم کردار کو موضوع بنایا ہے۔پروفیسر خیا ل آفاقی کے اب تک 70سے زائد تصانیف شائع ہو چکی ہیں ۔دریں اثنارنگ نو ڈاٹ کام کے سرسرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری ،شاعر ،محقق ونقاد ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر اور سی ای اورنگ نو زین صدیقی نے ناول کی اشاعت پر پروفیسر خیال آفاقی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :