ایس ایس پی ملیرنے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ،3پولیس اہلکار معطل

جمعرات 29 مئی 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر(ر)کاشف آفتاب عباسی نے شہریوں کی تشدد اور رقم وصولی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3مبینہ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کوترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق معطل پولیس اہلکاروں میں ساقب، یاسر اور شاہزیب شامل ہیں جوتھانہ شاہ لطیف کی حدود، دائود چورنگی کے قریب مددگار 15گل احمد چوکی پر تعینات تھے۔

تینوں اہلکاروں کوشہریوں کو زبردستی روک کر تشدد اور رقم طلب کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیرنے کہا کہ پولیس میں بدعنوانی، غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی رویوں کی کوئی گنجائش نہیں اور شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی پولیس کا اولین فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :