
وفاقی حکومت نے میڈیا اداروں کے کہ 1 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات بروقت تنخواہوں اور کارکنوں کے بقایا جات کی ادائیگوں سے مشروط کر کے میڈیا مالکان کو آگاہ کر دیا ہے. مبشر حسن
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے روزنامہ جنگ، دی نیوز سے جبری طور پر نکالے گئے 100 سے زاہد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاملے کا فوری نوٹس لے لیاہے، وزارت ان کی بحالی اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی . پی ائی او مبشر حسن کی پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور آر آئی یو جے کے صدر عثمانی کی سربراہی میں وفد سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 29 مئی 2025
23:54

(جاری ہے)
وفاقی حکومت کے ترجمان پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے جمعرات کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی، نائب صدر فیصل اعوان، سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی اور ایگزیکٹیو ممبر محمد فیاض چوہدری سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا اداروں کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ کی ادائیگیاں اور کارکنوں کے بقایا جات اور تنخواہوں سے مشرو ط کردی ہیں اور اس سلسلے میں تمام میڈیا مالکان کو پہلے آگاہ کردیا گیا ہے صحافتی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اداروں جن میں بروقت تنخواہوں اور کارکنوں کے بقایا جات ادا نہیں ہورہے یا کارکنوں کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے.
پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور آرآئی یو جے کے صدر طارق عثمانی نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز سے جبری طور پر نوکریوں سے نکالے گئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی برخاستگی کی نشاندہی کی تو پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات ان کارکنوں کی نوکریوں پر بحالی اور این آئی آر سی کے عدالتی فیصلون پر عملدآمد کروانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریگی اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے جلد اس ایشو پر پیش رفت ہوگی. انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کو یقین دلایا کہ وزارت اطلاعات جنگ، نیوز کے برطرف ملازمین کی بحالی میں اپنا کردارادا کریگی اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کی انتظامیہ سے رابطہ سے رابطہ کیا ہے جب پی آئی او کے نوٹس میں لایا گیا کہ ہمیشہ بڑے اخبارات کے بقایا توکلیئر کردئے جاتے ہیں لیکن ریجنل اور چھوٹے اخبارات کو ادائیگیاں تاخیر سے کی جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ اب ایسی شکایت نہیں آئے گی پی آئی ڈی کے اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ کو برابری کی سطح پر ادائیگیوں کی ہدایت دی گئی ہے مبشر حسن نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں،بقایاجات کی ادائیگیوں کو اشتہارات اور بقایا جات کی ادائیگیوں سے مشروط کرنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا عید سے قبل بھی میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگیوں پر عمل در آمد کرایاجائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.