صادق آباد، مسافر کوچ الٹنے سے 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

جمعہ 30 مئی 2025 03:20

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بولان کے علاقے دوسا کراس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق 28مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز جوان اور 1122ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچ گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو 1122سینٹر بختیار آباد، ڈویژنل اسپتال سبی اور دیگر اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے زخمیوں میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں میں بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :