پسرور،نائب تحصیلدار پسرور کا سبزی منڈی بڈیانہ کا دورہ ، بولی کے عمل کی نگرانی کی

جمعہ 30 مئی 2025 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر نائب تحصیلدار پسرورعاطف محمود گوندل نے محکمہ خوراک کے انسپکٹر کے ہمراہ سبزی منڈی بڈیانہ کا دورہ کیا اور بولی کے عمل کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عوامی ضرویات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ کو سبزیوں اور فروٹس کے مناسب سرکاری نرخ مقرر کئے اور تاجر برادران کو مقررہ نرخنامے کی پاسداری یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا عمل جاری ہے ۔ دورے کے موقع پر انہو ں نے کہا کہ تاجروں اور کمیشن مالکان کو واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :