ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور شاہد اقبال خٹک کا پٹوار خانہ علی خان کا دورہ

جمعہ 30 مئی 2025 11:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور شاہد اقبال خٹک نے پٹوار خانہ علی خان کا دورہ کر کے ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں آئے شہریوں سے عوامی مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور شاہد اقبال خٹک نے بی ایچ یو علی خان میں سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور جاری پولیو کمپین کا جائزہ لیا اور ادویات و سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں وہ مختلف ہوٹلوں میں بھی گئے جہاں خاص طور پر انہوں نے روٹی کے وزن کی خلاف ورزی پر متعدد تندوروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے ایس ڈی سی کا بھی دورہ کیا اور وہاں لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری طور پر حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :