ایبٹ آباد یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور فریدون خان کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے ریٹائرمنٹ کا چیک دیدیا

جمعہ 30 مئی 2025 12:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور فریدون خان کو وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے ریٹائرمنٹ کا چیک دیدیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے والے ڈرائیور فریدون خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ملاقات کی اور دوسری مرتبہ وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور اپنی مددت ملازمت پوری ہونے پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان سے ریٹائرمنٹ کا چیک وصول کیا۔

اس موقع پر عزت افضائی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ حق کو حقدار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حقوق کی بالا دستی کیلئے اہم اقدام اٹھائے جائیں گے اور تمام ملازمین کیلئے وائس چانسلر آفس کے دروزاے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔