حجرہ شاہ مقیم ، میاں بیوی کے جھگڑے میں بزرگ خاتون جان سے گئی

سسر بات چیت کیلئے آیا تو جھگڑا ہوگیا ،دھکم پیل میںلڑکے کی پھوپھی جاں بحق

جمعہ 30 مئی 2025 12:44

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)میاں بیوی کے جھگڑے میں بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔تفصیلات کے مطابق گائوں لدھیوال میں متوفیہ حلیمہ بی بی کے بھتیجے صدام کی شادی فرح طاہر نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ صدام اور اس کی اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا، جس پر فرح طاہر کا والد صلح صفائی کی غرض سے حلیمہ بی بی کے گھر آیا۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی بڑھ گئی اور بات لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔ اس دوران دھکم پیل کے باعث60سالہ حلیمہ بی بی کی موت واقع ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بصیرپور سرکل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ متعلقہ افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :