قصور ،چھانگامانگاکوٹرادھاکشن روڈکے قریب ٹریفک حادثہ‘2افرادموقع پر جاں بحق،ریسکیوترجمان

جمعہ 30 مئی 2025 13:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) بھوئے آصل چھانگامانگاکوٹرادھاکشن روڈکے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار2افرادموقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیوترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک دودھ والا مزداC-1346 کوٹ رادھا کشن سے چھانگا مانگا کی طرف جا رہا تھا کہ کھڈے کو بچاتے ہوئے سامنے سے آتی ہوئی موٹر سائیکل نمبری KLN-4586 سے ٹکراگیا‘حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزداٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کوٹی ایچ کیوہسپتال کوٹرادھاکشن منتقل کردیا۔ ریسکیوذرائع نے بتایاکہ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 47 سالہ جمیل اور 55سالہ طارق کے ناموں سے ہوئی جوکہ حویلی ترکھاناں والی کے رہائشی ہیں۔موٹرسائیکل سوار مویشی منڈی سے قربانی کیلئے جانور لینے کیلئے جاتے ہوئے حادثے کے شکارہوئے‘موٹرسائیکل سواروں کے پاس سے 5لاکھ 47ہزار 8سو 50 روپے نقدی برآمد ہوئی جو ریسکیو ٹیم کی جانب سے مقامی پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔\378