
رائے ونڈ مویشی منڈی میںسینکڑوں بیوپاری ہزاروں جانور لیکر پہنچ گئے ،گرمی ،مہنگائی کی وجہ سے خریداروں کی کمی
جمعہ 30 مئی 2025 13:29
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سندر روڈ پر قائم ہونیوالی عارضی مویشی منڈی میں بکرے ،چھترے ،بیل ،گائے بڑی تعداد میں بیوپاری حضرات لیکر پہنچے ہیں عید میں چند یوم باقی ہیں لیکن گاہکوں کا خریداری کی طرف رجحان نہ ہونے سے بیوپاری شدید پریشان نظر آرہے ہیں جنوبی پنجاب سے آنیوالے درجنوں بیوپاریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مہنگے داموں جانور خرید کر آئے ہیں لیکن گاہکوں کا منڈی کی طرف ابھی تک رجحان شروع نہیں ہوا سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں ،گاہک آتے ہیں قیمت پوچھ کر چلے جاتے ہیں ،متعدد گاہک وہ قیمت لگا رہے ہیں جو ہماری بھی خریداری نہیں ہے ،جانوروں کا خرچہ اور گرمی کی شدت سے نڈھال ہو چکے ہیں ،ایک بیوپاری نے کہا کہ جو جانور پچھلے سال ایک لاکھ روپے میں خریدا تھا اس بار وہ ڈیڑھ سے پونے دو لاکھ روپے میں خرید کر لائے ہیں لیکن منڈیوں میں سنا ٹا چھایا ہوا ہے ضلع لاہور کی تمام منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے ہم شدید پریشان ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو ہمیں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑیگا ،دوسری جانب خریداری کیلئے آنیوالے گاہکوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر بیوپاری حضرات لاکھوں روپے فی جانور نفع حاصل کرنے کے چکر میں ہیں ،پچھلے سال کی نسبت دوگنا سے بھی زیادہ قیمت لگائی جارہی ہے ،بجلی کے بھاری بھر کم بلوں نے پہلے ہی بجٹ متاثر کررکھا ہے اوپر سے جانوروں کی آسما ن سے چھوتی قیمتوں نے بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ،رائے ونڈ مویشی منڈی میں فی الحال مندی کا رجحان ہونے سے بیوپاری حضرات پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔

مزید قومی خبریں
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.