سیالکوٹ ،گھوڑے پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرکے گھوڑے کی ٹانگ توڑنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گاؤں دسری کے رہائشی اصغر علی نے درخواست دی کہ کھیت میں داخل ہونے اور فصل کو نقصان پہنچانے کی رنجش پر نمبردار اور اس کے بیٹوں نے اس کے گھوڑے پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں گھوڑے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تھانہ مرادپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ جانوروں پر تشدد کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہے، اور غیر انسانی رویوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :