بھکر ،ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر سیکیورٹی کے فوڈ پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈی پی او

جمعہ 30 مئی 2025 14:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کیلئے پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے کہا کہ ہماری ہر کاوش عوام الناس کا تحفظ ہے اور بھکر پولیس کی طرف سے نماز جمعہ پر نمازیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے ایس ایچ او نماز جمعہ کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے امن و امان کو ہر صورت یقینی بنا رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :