سرگودھا،کارتیز رفتاری کے باعد بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی

کارمیں میاں بیوی اپنی تین سالہ بیٹی اور سالی کے ہمراہ سوار تھے ،ریسکیو آپریشن جاری

جمعہ 30 مئی 2025 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر نہر میں گر کر ڈوب جانے والی کار میں میاں بیوی اپنی تین سالہ بیٹی اور سالی کے ہمراہ سوار تھے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ دریاخان کے علاقہ ڈگر انگرا کا محمد آصف اپنی بیوی، بیٹی اور سالی کے ہمراہ سوار جا رہے تھے کہ تیز رفتاری سے خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کار بے قابو ہو کر تھل کینال نہر میں گر کر ڈوب گئی جس میں چاروں افراد سوار بھی ڈوب گے جس کی اطلاع پر جاری ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

متعلقہ عنوان :