Live Updates

آپریشن سندو رکا نام نریندر مودی کی اپنی ذہنی اختراع ہے ، ممتا بنرجی

جمعہ 30 مئی 2025 14:50

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ایسے بول رہے ہیں جیسے وہ ہر مہیلا کے پتی ہوں۔ انہوں نے سوال کیاکہ وہ اپنی بیوی کوسندور کیوں نہیں دیتے ؟کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے آپریشن سندور پروزیر اعظم مودی کے دعووئوں اور اعلانات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سندور کا نام مودی جی کی اپنی ذہنی اختراع ہے،اس آپریشن کے سیاسی مقاصد تھے ۔

یہ آپریشن ایک ایسے وقت پر کیاگیا جب کثیر الجماعتی وفود متعددممالک کا دورہ کر کے بھارت کا موقف بیان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے سیاسی پروپیگنڈے کیلئے مغربی بنگال کادورہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے ذریعے فرقہ وارانہ سیاست کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ممتابنر جی نے نریندرمودی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے انہوں نے خود کو ایک چائے والاقرردیا اور بعد میں خود کو محافظ کے عہدے پر فائز کردیا۔ وہ یہاں سندور بیچنے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ملک میں ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت کو ہوا دی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات