ماہرہ خان نے لوگرو کی بی ٹی ایس ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

فلم کا پروموشنل گانا آتینوں موج کراواں اور ٹائٹل سانگ دل توڑن والیا بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے

جمعہ 30 مئی 2025 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی فلم لوگرو کی بی ٹی ایس جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔بڑی عید پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ایسے میں فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مداحوں کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ کو لندن کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ انتہائی سنجیدگی سے اداکاری کر رہی ہیں جبکہ کچھ شرارتی لمحات بھی شامل ہیں۔اس ویڈیو کو مداحوں اور فلمی شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم عید الاضحی پر مقامی اور دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم کا پروموشنل گانا آتینوں موج کراواں اور ٹائٹل سانگ دل توڑن والیا بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔